روزہ افطار کرتے وقت کی دعا
روزہ افطار کرتے وقت کی دعا: حصن المسلم کی 2 دعائیں عربی متن، اردو ترجمہ اور آڈیو کے ساتھ۔
ذَهَبَ الظَّمَأُ، وَابْتَلَّتِ الْعُرُوقُ وَثَبَتَ الْأَجْرُ إِنْ شَاءَ اللهُ
zahabaz-zama'u, wa btallatil-urooqu wa sabatal-ajru in sha'allah
پیاس بجھ گئی، رگیں تر ہو گئیں اور ان شاء اللہ اجر ثابت ہو گیا۔
روایت: ابو داود 2/306 اور دیگر اور دیکھیے: صحیح الجامع 4/209
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِرَحْمَتِكَ الَّتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ أَنْ تَغْفِرَ لِي
allahumma innee as'aluka bi-rahmatikal-latee wasi'at kulla shai'in an taghfira lee
اے اللہ! میں تجھ سے تیری اس رحمت کے وسیلے سے جو ہر چیز پر چھائی ہوئی ہے سوال کرتا ہوں کہ تو مجھے بخش دے۔
روایت: ابن ماجہ 1/557 عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی دعا سے؛ اور حافظ (ابن حجر) نے «تخریج الاذکار» میں اسے حسن قرار دیا ہے؛ دیکھیے «شرح الاذکار» 4/342