مسجد سے نکلنے کی دعا
مسجد سے نکلنے کی دعا: حصن المسلم کی ایک دعا عربی متن، اردو ترجمہ اور آڈیو کے ساتھ۔
بِسْمِ اللهِ وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللهِ ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ، اللَّهُمَّ اعْصِمْنِي مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
bismillahi was-salatu was-salamu ala rasoolillahi, allahumma innee as'aluka min fazlika, allahumma simnee minash-shaitanir-rajeem
اللہ کے نام سے، اور درود و سلام ہو اللہ کے رسول پر۔ اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔ اے اللہ! مجھے شیطان مردود سے محفوظ رکھ۔
سابقہ حدیث کی روایات کی تخریج دیکھیے، نمبر 20؛ اور ابن ماجہ کے ہاں یہ اضافہ ہے: «اے اللہ! مجھے شیطان مردود سے بچا لے»؛ دیکھیے: صحیح ابن ماجہ 1/288