نکاح کرنے والے کی اپنے لیے دعا اور سواری خریدنے کی دعا
نکاح کرنے والے کی اپنے لیے دعا اور سواری خریدنے کی دعا: حصن المسلم کی ایک دعا عربی متن، اردو ترجمہ اور آڈیو کے ساتھ۔
إِذَا تَزَوَّجَ أَحَدُكُمُ امْرَأَةً ، أَوْ إِذَا اشْتَرَى خَادِمًا فَلْيَقُلْ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ ، وَإِذَا اشْتَرَى بَعِيرًا فَلْيَأْخُذْ بِذِرْوَةِ سَنَامِهِ وَلْيَقُلْ مِثْلَ ذَلِكَ
iza tazawwaja ahadukumu mra'atan, au iza shtara khadiman fa-lyaqul: allahumma innee as'aluka khairaha wa khaira ma jabaltaha alaihi wa a'oozu bika min sharriha wa sharri ma jabaltaha alaihi, wa iza shtara ba'eeran fa-lya'khuz bi-zirwati sanamihi wa lyaqul misla zalik
جب تم میں سے کوئی کسی عورت سے نکاح کرے، یا کوئی خادم خریدے تو کہے: “اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی اور اس فطرت کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں جس پر تو نے اسے پیدا کیا، اور تیری پناہ مانگتا ہوں اس کے شر سے اور اس فطرت کے شر سے جس پر تو نے اسے پیدا کیا”۔ اور جب اونٹ خریدے تو اس کے کوہان کی چوٹی پکڑے اور یہی کہے۔